عوام مسائل کے حل کیلئے احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے،فیصل بلوچ
کراچی (پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی ڈویژن کے نائب صدر فیصل علی بلوچ نے کہا عوامی مسائل کے حل کے لیئے عوام کے ساتھ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر ہمیں مجبور نہ کریں تمام علاقہ مکینوں کو پانی کی سپلائی دی جائے علاقوں کا پانی انڈسٹریل ایریا میں کیوں دیا جارہا ہے جب پانی نہیں تو ہائیڈرنٹ کیسے پانی سپلائی کررہا ہے وہ ضلع کورنگی میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ کے ہمراہ مختلف یوسیز کے کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ کارکنان عوامی خدمت کے لیئے تیار رہیں اس موقع پر خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ نے کہا کہ کورنگی ضلع ہمیشہ کراچی کی آواز سب سے پہلے بلند کرتا ہے آج کی نشست بھی کراچی کے حقوق کی جدوجہد میں پہلا قدم ہے انہوں نے کہا کہ کارکنان عوامی خدمت کے لیئے تیار رہیں اس موقع پر ضلع کورنگی کے لئیق ایڈووکیٹ، سید طارق، فیضان انیس نے بھی خطاب کیا یوسی 27، 28،اور 33 سے تنویر، وجاہت، عرفان، جاوید، آصف و دیگر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی