داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کا ”رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک“ پر لائیو سیشن کا انعقاد

  داؤد گلوبل فاؤنڈیشن کا ”رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک“ پر لائیو سیشن کا ...

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)داؤد گلوبل فاؤنڈیشن نے انڈس یونیورسٹی اور لیڈیز فنڈ اور لین ان پاکستان کے اشتراک سے ”ورچوئل لیڈیز فنڈ ایجوکیٹ اے گرل“ فیس بک لائیو سیشن کا انعقاد کیا۔پروگرام کا موضوع ”آپ کے جلد کی رنگت آپ کی تعریف نہیں“ تھا۔پروگرام کا مقصدنوجوان پاکستانی خواتین کو رنگ کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا خود اعتمادی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تحرک دیناتھا۔یہ فیس بک لائیو سیشن 2بجے سے شام ساڑھے 7بجے تک جاری رہا،جس میں مختلف ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے پینل ڈسکشنز میں حصہ لیا۔”نوجوان پاکستانی خواتین میں رنگت کی بنیاد پر احساس کمتری اور رنگی امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے“کے موضوع پر سیئنر منیجر پی پی ایل کراچی عائشہ چوہدری،سابق ڈائریکٹر یواین وومن سنگاپور ہیما گوکل، فاؤنڈر لین این پاکستان تارا عذرا داؤد، فاؤنڈر لین ان بھارت سنیا کھرانہ،صدر لین ان گڑگاؤں ہریانہ بھارت شروتی،لین ان پاکستان کی بورڈ ممبر سیدہ رفیعہ مامجی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔”رنگی امتیاز کا مقابلہ کرنے کے لیے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے“کے حوالے سے ڈسکشن میں پارٹنرز کے پی ایم جی کراچی منیزا بٹ،سی ای او وومن آف کلر ان دی ورک پلیس شگاگو امریکا جولین ایلن،بانی روزی ڈاٹ پی کے مونس رحمن اور بانی کونیچرل مائرہ قریشی نے گفتگو کی۔انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور رنگ کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے حوالے سے فلم پروڈیوسر حبیب پراچہ نے اپنے خیال کا اظہار کیا جبکہ کیس اسٹڈی ترکی کے Sevil Pacalioglu نے پیش کی۔”کیٹ واک خوبصوتی اور رنگ کی تعلیم دیتی ہے“کے موضوع پر ڈسکشن میں سی ای او کیٹ واک کراچی فریحہ الطاف،سینئر صحافی ففی ہارون،ہومن رائٹس ایکٹویسٹ شنیرا اکرم،اداکارہ عائشہ عمر،اداکارہ آمنہ الیاس اور ریپر عابد بروہی نے حصہ لیا۔اس موقع پر عائشہ مختار نے خصوصی خطاب کیا جبکہ کامیڈین اکبر چوہدری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ساتویں پینل ڈسکشن سے اوپن ڈی سی واشنگٹن ڈی سی نبیلہ خٹک،سیدہ حنا بابر علی،نرمین خان،اور اسما مصطفی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ امین گل جی نے خصوصی خطاب کیا۔پروگرام کے آخر میں تارا عذرا داؤد نے خطاب کیا اور پروگرام کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -