وفاقی وزیر امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

  وفاقی وزیر امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔امین الحق نے کہا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -