بلدیہ غربی کی یوسیزمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن،ڈی ایچ اوکاڈپٹی کمشنرکوخط

  بلدیہ غربی کی یوسیزمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن،ڈی ایچ اوکاڈپٹی کمشنرکوخط

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ضلع بلدیہ غربی میں کروناوائرس کے کیسز بڑھتے جارہے ہیں، 16 یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے اور ڈی ایچ او ویسٹ نے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خط کے مطابق مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے سائٹ پہلے اور بلدیہ ٹان دوسرے نمبر پر ہے،گڈاپ ٹان گلشن معمار، خدا کی بستی میں 34کرونا کیس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔خط کے متن میں درج ہے کہ یوسی 6 معمار آباد سرجانی سیکٹر الیون 1 میں فائیو سی،ڈی 4بی،4سی اور 7اے میں 37 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کیماڑی ٹاؤن یوسی،1بھٹہ ولیج،سعیدآباد مسجد روڈ اور عمر خان روڈ میں 20 مریض ہیں،یوسی 2سلطان آباد،حبیب پبلک اسکول اسٹریٹ میں کرونا کے 34 مریض ہیں۔اس کے علاوہ یوسی 3کیماڑی ڈاکس آور مجید کالونی میں کوویڈ 19کے 47 مریض ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن یوسی 3اسلام نگر نیول کالونی میں کرونا کے 37مریض سامنے آئے ہیں جبکہ یوسی 4نئی آبادی سیکٹر 4سی اور 8بی میں 41افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوسی5سعید آباد 5جے، اے 3میں 134کرونا کے مریض ہیں اور یوسی 6مسلم مجاہد،آفریدی کالونی میں 27کرونا مریض موجود ہیں۔یوسی 7مہاجر کیمپ، کوکن کالونی میں 30مریض ہیں،سائٹ ٹان یوسی 4میٹروول میں سب سے زیادہ 149کرونا وائرس کے شکار مریض موجود ہیں۔یوسی 6فرنٹیئر کالونی سیکٹر 4،5میں 44 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یوسی7بنارس اسلامیہ،سبحانی محلہ میں کرونا کے 28مریض ہیں۔اورنگی ٹان یوسی6غازی آباد،کرسچن کالونی میں 41 کرونا مریض موجود ہیں۔یوسی11داتا نگر 7اے،بی سیکٹر 8میں 31کرونا مریض موجود ہیں۔ یوسی12مجاہد کالونی،ملت آباد گلفام آباد،علیگڑھ کالونی میں 27 مریض ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -