خوشحالی بینک کی کوویڈ ریلیف فنڈ میں 1ملین کی امداد
کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت پاکستان کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے اقدامات میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اس وبائی مرض میں اپنے صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خاظر خواہ اقدامات ادا کر رہا ہے۔اس سلسلے میں خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں حکومت کی مدد کے لئے وزیر اعظم کے کوویڈ ریلیف فنڈ میں دس لاکھ روپے کی امداد کی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک متعدد محاذوں پر فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اس میں کوویڈ بیداری مہم، مستقل بنیادوں پر جراثیم کش سپرے ا ور آپریشنل برانچوں میں ہینڈ سینیائٹرز اور درجہ حرارت کی پیمائش کی دستیابی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے اپنی برانچوں اور دفاتر میں اسٹیٹ بینک کی تمام ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے۔ ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے، خوشحالی مائیکرو فنانس بینک نے کام کے اوقات کو کم کردیا، کیفیٹریا بند کردیا اور باقاعدگی سے حفاظتی اصول ای میل کئے جارہے ہیں۔ سماجی فاصلاتی پروٹوکول کے مطابق، خوشحا لی مائیکرو فنانس بینک نے حال ہی میں موبائل بینکاری متعارف کروا کر صارفین کے لئے آن لائن لین دین کی سر گرمیوں کو آسان بنایا ہے تاکہ وہ اپنے تما م طرمعاملات کو اپنے گھروں سے انجام دے سکیں۔