کرونا کی یلغار، ضلع گھوٹکی میں سخت پابندیوں کااعلان، متعدد علاقے سیل

      کرونا کی یلغار، ضلع گھوٹکی میں سخت پابندیوں کااعلان، متعدد علاقے سیل

  

ڈہرکی(نامہ نگار) ڈہرکی سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقو ں میں آئے روز کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی کے ساتھ ہونے والے اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمدخالد سلیم نے کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

گھوٹکی کی سفارش پر سندھ ایپیڈیمک ایکٹ 2014کے سیکشن 3کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ضلع گھوٹکی کے مندرجہ ذیل علاقوں دھاریجا محلہ گھوٹکی۔عادل پور۔پرانی چوہدھری کاٹن فیکٹری میر پورماتھیلو۔اوڈ محلہ تعلقہ خانگڑھ اور ماڑی پیٹرولیم ڈہرکی ضلع گھوٹکی کے مذکورہ علاقوں میں باہر یا ان علاقہ کے کے لوگوں کی نکل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقوں میں کھانے پینے کی ضرورت ایشاء میڈیکل اسٹوروں کے علاوہ تمام تر دیگر کاروبار کی دوکانیں بند رہیں گی اور ایس او پیز کے تحت باجماعت نماز بھی صرف 5افرادہی پر مشتمل افراد ادا کرسکیں گے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرامد کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرتحصیلداروں۔ ڈی ایس پیز اور حد کے ایس ایچ اوز کو بھی عمل کرانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ اورڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ضلع گھوٹکی کو مذکورہ علاقوں کے لوگوں میں تمام تر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کردی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ جاری کردہ نوٹٹیفکشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قلم 188کے تحت کاروا?ی عمل میں لائی جائیگی۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -