ملتان: ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں، 7ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر سیل، گرفتاریاں بھی شروع

      ملتان: ایس ا و پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں، 7ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ...

  

ملتان، وہاڑی، ڈیرہ، لیاقت پور، حاصل پور، خانیوال (نیوز رپورٹر، بیوررپورٹ، نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاو بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 17 دکانداروں کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات درج کر(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)

ا دیئے ہیں جب کہ درجنوں دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹراحمد رضا اور ڈی ایس پی نیو ملتان شہزاد نے کی۔ کارروائی چوک کمہاراں نوالہ،گلشن مارکیٹ,چوک شاہ عباس اور شاہ شمس روڈ پر واقع مارکیٹوں میں کی گئی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے مزارات کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف بھی ہمراہ تھے۔عابدہ فرید نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مزارات پر ایس او پیز پر عملدر کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد اور مزارات میں سماجی فاصلے کے لئے نشانات لگائے جائیں،مساجد اور مزارات کی متواتر ڈس انفکشن کرائی جائے،عابدہ فرید نے کہا کہ مزارات پر آنیوالے عقیدت مندوں کو ماسک پہننے کا پابند بنایا جائے۔گزشتہ روز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے ولی بسوں کے خلاف آپریشن کیا گیا،اس روران26 گاڑیوں کو تھانے میں بند کردیا گیا جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے مالکان کو 30 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے،اس آپریشن کی قیادت سیکرٹری آرٹی اے احمد رضا نے کی۔یاد رہے کہ یہ آپریشن ملتان شہر سے مختلف روٹس پر جانیوالی گاڑیوں کے خلاف کیا گیا۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر جنرل بس اسٹینڈ میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی اورسات بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی لاری اڈے میں واقع بس بیز کو سیل کر دیا گیا جب کہ حکومتی گائیڈ لائنز پس پشت ڈالنے پر7 ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے دفاتر بھی سیل کر دیئے گئے ہیں،یہ کارروائی ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری کی قیادت میں کی گئی،اس موقع پرسول ڈیفنس فورس کی بھاری نفری بھی انکے ہمراہ تھی۔ایڈمنسٹریٹر جنرل بس اسٹینڈ کامران بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاو بارے گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے ہے،انہوں نے کہا کہ متعدد بار وارننگ جاری کرنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز ہدایات پر عمل نہیں کررہے تھے،کوئی بھی بس یا ویگن ماسک نہ پہننے والے شہری کو سروس فراہم نہیں کر سکتی،کامران بخاری نے کہا کہ بس میں سوار ہونے والے مسافروں کے لئے سینیٹائزر کی سہولت کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے جب کہ ڈس انفکشن کے بغیر کسی بس کو روڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت پنجاب کے حکم پر تحصیلدار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو چیکنگ کرنے کیلئے شہر کی مختلف دکانوں اور مارکیٹوں کو وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے کورونا وائر س کے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی 6دکانوں کو سیل کیا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کورونا وائر س سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں جو بھی دکاندار حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت ایکشن کر کے دکان کو سیل کیا جائے گا دکاندار کورونا سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں خود بھی ماسک پہنیں اور گاہک کو بھی ماسک کا پابند بنایا جائے ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال کیا جائے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے جو گاہک ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتا اس سامان فروخت نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنا ناگزیر ہے ہم نے متحد ہو کر اس کورونا وائرس پر قابو پانا ہے جس کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرنا ہو گا۔سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کے سٹاف اور موٹر وہیکل ایگز مینر نے ملتان روڈ اور بوریوالا روڈ پر بسوں کی چیکنگ کی اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اس موقع پر 30گاڑیوں کی چیکنگ کی جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کی وجہ سے 17گاڑیوں کا چالان،4گاڑیوں کو بند کیا گیا اور 10ہزار روپے جرمانہ کیا گیا بس مالکان، اڈا منیجر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی جو بھی حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب پا یا جائے گا اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔:ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں. ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے کاروباری مراکز سربمہر کرنے کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا. علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے کوروناوائرس کی ایس او پیز پر عملدرآمدنہ کرنے پر مزید گیارہ دکانوں کو سیل کر دیا ہے. کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر میونسپل کمیٹی کے عملہ نے مختلف بازاروں میں متعدد دکانیں سیل کر دیں اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لیاقت پور محمد ارشد وٹو کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔ کرونا ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عمل نہ کرنے پر 5دوکانیں سیل ماسک استعمال نہ کرنے پر متعدد افراد کو جرمانے۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور عبدالجبار گجر نے سبزی منڈی، قائم پور، شہر حاصل پو رمیں اچانک دورہ کے دوران تاجروں اور لوگوں سے کہاکہ وہ کرونا ایس او پیز احکاما ت پر عمل کرتے ہوئے تعاون کریں اور قومی ذمہ داری نبھائیں اور کرونا کے خلاف ملکر کام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی صورت سے نمٹنے اور حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شہری ہر صورت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔ فوڈ پوائنٹس اور بازاروں میں خریداری کیلئے بے دریغ آنے لگے جس سے کرونا وائرس میں اضافہ ہورہا ہے انتظامیہ تمام اقدامات کے باوجود شہریوں کو ماسک کی پابندی نہ کرواسکی دکانو ں پر بھی بغیر ماسک کے خریداری جاری ہے انتظامیہ کے افسران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے کررہے ہیں مگر شہری اپنی روش بلدلنے کو تیار نہیں شہربھر میں ماسک اور سماجی فاصلے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ بلاجواز گھروں سے نہ نکلیں ا ور خریداری کیساتھ ساتھ گھروں سے نکلنے پر ماسک اور سماجی فاصلے کو مدنظر رکھیں۔ پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیپر کریک ڈاون جاری،پنجاب حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 45افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں جن میں سے بیشتر نے پابندی کے باوجود اپنی دوکانیں کھول رکھیں تھی مقدمات میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے افراد بھی شامل ہے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ویگن اور اے سی بس ڈرائیور وں پر بھی مقدمات درج کئے گئے جہنوں نے پابندی کے باوجود خلاف ورزی کرتے ہوئے سواریوں کے مابین سماجی فاصلہ نہ رکھا تھا اور نہ ہی سواریوں نے ماسک پہنے ہوئے تھے ان تمام افراد کے خلاف دفعہ144کی خلاف ورزی انفیکشن کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے،تھانہ کینٹ،چہلیک، مظفر آباد، قطب پور،ممتازآباد،گلگشت، سیتل ماڑی، دہلی گیٹ، بوہڑ گیٹ اور کپ میں مقدمات درج کئے گئے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ پولیس اکثر پیسوں کے عوض من پسند لوگوں سے جیبیں گرم کرنے کے بعد کھلی چھوٹ دے دیتی ہے اور نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اعلی حکام سختی سے عمل درا?مد کرواکر عوام کو موذی مرض سے نجات دلانے میں اپنا احسن کردار ادا کریں۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -