عاطف مزاری قتل کیس، 13روزہ ریمانڈ ختم، باسط کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوانے کاحکم

  عاطف مزاری قتل کیس، 13روزہ ریمانڈ ختم، باسط کو ڈسٹرکٹ جیل بھجوانے کاحکم

  

راجن پور،جام پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردارعاطف مزاری کوقتل کرنے والے بیٹے کو 13دن ریمانڈ کے بعد جوڈیشنل جیل راجن پور بھیج دیاگیا۔ دوران تفتیشی ملزم نے پسند کی شادی(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

نہ کرانے اور جائیداد منتقل نہ کرنے پر قتل کا جرم تسلیم کر لیا۔ سابق ممبر صوبائی اسمبلی عاطف مزاری کوقتل کرنے والے بدبخت بیٹے باسط خان مزاری کو تیرہ روز ہ جسمانی ریمانڈ کے بعد علاقہ مجسٹریٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ جیل راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش پسند کی شادی نہ کرنے اور جائیداد منتقل نہ کرنے پر قتل کا جرم تسلیم کر لیا۔ دوسری طرف سابق ممبرصوبائی اسمبلی ومقتول سردار عاطف مزاری کے خیر خواہوں نے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -