پنکھا گرنے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاری کفالت اللہ درخواستی زخمی

  پنکھا گرنے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا قاری کفالت اللہ ...

  

خان پور(نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام(ف) پنجاب کی جنرل کونسل کے رکن دارالعلوم محمدیہ روجھان کے منتظم اعلیٰ مولانا قاری کفایت اللہ درخواستی پر مدرسہ میں چھت والا پنکھا چلتے ہوئے گر گیا۔(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

چوٹ کی وجہ سے قاری کفایت اللہ درخواستی رحیم یارخان کے نجی ہسپتال میں داخل کرلیے گئے۔ڈاکٹروں نے حالت تسلی بخش قرار دے دی،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ جلیل الرحمن صدیقی،جمعیت علما اسلام کے تحصیل صدرمولانا مفتی ارشاد احمد حقانی،مولانا محمد شریف بھا گسر،قاری ضیاء ارحمن مزاری،قاری اختر رسول طاہر،حافظ عبدالوحید،مولانا غلام مصطفٰے،مولانا غلام نبی مزاری ودیگر علما ء نے مدرسہ میں آکر قاری کفایت اللہ درخواستی کی عیادت کی جبکہ جمعیت علما ء اسلام پنجاب کے جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ مجلس احرار الاسلام کے مرکزی نائب صدر سید کفیل شاہ بخاری جمعیت نقابتہ القراء عالیہ کے مرکزی صدر مولانا قاری محمد ابراہیم جے یو آئی پنجاب کے ناظم پیر سید فیاض شاہ پاکستان اسلامک فورم کے مرکزی صدر مولانا غلام مصطفٰی فردوسی وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ناظم شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقی،مولانا عبدالمجید توحیدی الازہری،حافظ سعیدمصطفٰے چدھڑ،حافظ ناصر علیم بھٹی،قاری معاویہ قادر ڈاہر،مولاما عبدالقدوس مبشر ودیگر علما دینی سیاسی شخصیا ت نے بھی قاری کفایت اللہ درخواستی کی عیادت کی خیریت درافت کی اور صحت یابی کے لیے دعا کی۔

زخمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -