دو افسروں میں جنگ، ہیلتھ آفس اکھاڑے میں تبدیل، انتظامی امور ”مفلوج“ ملازمین ادھر ادھر

      دو افسروں میں جنگ، ہیلتھ آفس اکھاڑے میں تبدیل، انتظامی امور ”مفلوج“ ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت ملتان دفتر سیاسی اکھاڑہ بن گیا،انتظامی امور شدید متاثر ہونے لگے ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ملتان کا دفتر سیاسی اکھاڑے کی شکل اختیار کر چکا ہے جہاں نئے تعینات ہونے والے سی ای او ڈاکٹر ارشد ملک کی تعیناتی کے بعد سے ایک نئی سیاسی لڑائی شروع ہو چکی ہے سی ای او کی اس نشست پر ڈی ایچ او پی ایس ڈاکٹر سلیم لغاری کے آنے کی خواہش نے اس وقت دم توڑ دیا جب گزشتہ (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

روز سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا کہ ڈی ایچ او سلیم لغاری کا تبادلہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور کر دیا گیا ہے، جبکہ برن یونٹ ملتان کے ڈپٹی میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر سید محمد علی مہدی کو ڈی ایچ او تعینات کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن پر تاریخ 11 جون کی درج تھی تاہم اس دوران ڈی ایچ او پی ایس کے فرائض ڈاکٹر سلیم لغاری ہی نبھا رہے تھے ادھر نئے تعینات کئے جانے والے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے جاری کیا گیا تھا تاہم ڈپٹی کمشنر ملتان نے اب تک انکی چارجنگ نہیں لی ہے ذرائع کے مطابق کچھ ڈاکٹر اب بھی سی ای او ہیلتھ تعیناتی کے لئے سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں جس کے باعث محکمہ صحت ملتان کے انتظامی امور بری طرح متاثر ہو چکے ہیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -