ڈاکٹر طارق وقار کارڈیالوجی ہسپتال میں پیڈیا ٹرک سرجری کے سربراہ تعینات

ڈاکٹر طارق وقار کارڈیالوجی ہسپتال میں پیڈیا ٹرک سرجری کے سربراہ تعینات

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار کو چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کا سربراہ تعینات کر دیا گیاتفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دل کے مختلف امراض میں مبتلا بچوں اور انکے والدین کے لئے ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے اچھی خبر سامنے آئی ہے جہاں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار کو شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کا سربراہ تعینات کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اے کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں پروفیسر ڈاکٹر طارق وقار سے ملاقات کی اور انکو تعیناتی پر مبارکباد پیش کی اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں بچوں کے دل کی سرجری کے واحد پروفیسر کی ملتان میں تعیناتی سے یقیناً ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے تمام ایسے بچے جنہیں دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر پہلے لاہور کراچی اسلام آباد جانا پڑتا تھا اب ان کا علاج ملتان میں ممکن ہو سکے گا اس موقع پر وفد میں ڈاکٹر رانا خاور،پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف،پروفیسر حیدر زمان،ڈاکٹر امجد باری،ڈاکٹر منظر علی،،ڈاکٹر یاسر خاکوانی،ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ڈاکٹر فرحان خان،ڈاکٹر مرتضی بلوچ،ندیم اقبال،ڈاکٹر عامر فرقان,ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔

تعینات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -