کہیں سستی چینی کے سٹالز کہیں بحران، شہری پریشان
راجن پور، جتوئی، خانپور(نامہ نگار، نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل کی سربراہی اور اے سی راجن پوراورنگزیب سدھو کی(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
زیر نگرانی میں راجن پور کے مختلف علاقوں میں فاضل پور بیٹ سونترہ کوٹ مٹھن شریف ونگ کوٹلہ نصیر ہیڈحامد مہرے والا شکار پور کوٹلہ عیسن نور پور کیھڑا فارم میں 70روپے کلو کے حساب سے چینی سیل کی جارہی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ راجن پور کے شہریوں کیلئے تمام دوکانوں پر چینی 70روپے فی کلو کے ریٹ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔جتوئی شہر کے شہری محمد عابد حسین احمد رضا محمد یوسف فاروق احمد وقاض لعل بخش ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں چینی سرکاری ریٹ پر فروخت نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ جتوئی شہر کے بے لگام تاجروں نے حکومت کے احکامات ہوا میں اڑادیئے حکومتی مقرر نرخ فی کلو 70روپے کی بجائے شہر میں 85سے 90روپیتک فی کلو فروخت کی جارہی ہے اور ان بے لگام تاجروں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کمشز ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔عدالتی حکم کی روشنی میں عوام کوستر روپے فی کلو چینی فراہم کرنے کے لئے حمزہ شوگر ملز کی جانب سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول خان پورمیں اور حمزہ شوگر ملز کے گیٹ پر جیٹھہ بھٹہ میں سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں، ان دونوں مقامات پر لوگوں کو ایک کلو، دوکلو اور پانچ کلو گرام چینی صارف کی ڈیمانڈ کے مطابق شناختی دیکھانے پر فراہم کی جاررہی ہے، ملز انتظامیہ کی جانب سے آنے والے صارفین کو انفرادی طور پر سینیٹائز کرنے کے علاوہ تمام ایس او پپیز کو فالو کیا جارہا ہے، جبکہ سینٹائزر گیٹ بھی نصب کیا گیا ہے جہاں سے لوگ گذر کر چینی حاصل کرتے ہیں، صارفین کے لئے چھاؤں اور ٹھنڈے پانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، گروپ جنرل منیجر کرنل سکندر ذوالقرنین اور منیجر اکاؤنٹس کاشف نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شوگر ملز کے مالکان کی جانب سے حمزہ شوگر ملز کے گیٹ پر سیل پوائنٹ عدالتی حکم سے پہلے بھی قائم تھا جہاں ستر روپے فی کلو چینی فراہم کی جاتی تھی، ملز انتظامیہ زمیندار بھائیوں اور تمام چینی صارفین کو حمزہ فیملی کا حصہ سمجھتی ہے اور ان کے تمام حقوق کا خیال کیا جاتا ہے،چینی لینے کے لئے آنے والے صارفین نے اس موقعہ پر کیمپ میں کئے گئے انتظامات کی تعریف کی ہے۔
بحران