سی ٹی ڈی انسپکٹر پرتشدد،4نامزد، 6نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی شروع

  سی ٹی ڈی انسپکٹر پرتشدد،4نامزد، 6نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر  ) شاہ رکن عالم پولیس نے حساس ادارے کے آفیسر کو زدوکوب کا نشانہ بنانے اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں چار نامزد،(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
چھے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی کے انسپکٹر لطیف احمد نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر شاہ رکن عالم ڈی بلاک سے بستی اشرف شاہ جارہا تھا کہ سامنے سے تین خواتین سڑک پارکرنے لگی تو میں نے موٹرسائیکل روک دی،ان عورتوں میں سے ایک نے کہا اندھے ہو میں نے کہا بی بی اندھا نہیں ہو اسی دوران عورت کا بیٹا جس نے مجھے دھکے دینا شروع کردیئے،میں نے اپنا تعارف بھی کروایا لیکن انہوں نے ایک نہ سنی، اسی دوران کامران، ارسلان، محمد یسین اپنے پانچ چھے نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹے اور آہنی راڈ اگئے جہنوں نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اور میرا موٹرسائیکل بھی چھین لیا،واقع کی اطلاع بذریعہ15پولیس کو دی تو دوکاندار مقبول نامی شخص گھر سے اسلحہ نکال کر لے آیا،پولیس اور ڈولفن نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بمشکل ملزمان سے میری جان بچائی اور ملزمان نے کار سرکار میں روک،موٹرسائیکل چھین کر مسلح ہوکر قتل کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ ڈولفن کے پاس واقعہ کے متعلق وڈیو بھی موجود ہے،پولیس نے انسپکٹر لطیف احمد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
کارروائی