سنانواں: سرکاری اراضی پرپارک بنانے کامنصوبہ، شہری ایم پی اے آمنے سامنے

  سنانواں: سرکاری اراضی پرپارک بنانے کامنصوبہ، شہری ایم پی اے آمنے سامنے

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) کوٹ ادو کے نواحی علاقے سنانواں کے رہائشییوں سلیم اختر، شبیر علی، ملازم گشکوری، باغ علی، فدا حسین، بلال،محمود اکبر،مجتبی پتافی، اسلم گاذر، ارسلان جتوئی، عامر وڑائچ اور حمادزرگر نے الزام عائد کیا ہے کہ میں محکمہ لائیو سٹاک کی ملکیت قیمتی (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

کمرشل10کنال اراضی پر زمین پر پارک کے منصوبہ کی آڑ میں قبضہ کی کوشش کی جا رہی ہے،شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک تیر سے2 شکار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی, ایک تو بغیر این اوسی قومی خزانہ کی خطیر رقم گرین بیلٹ منصوبہ کے نام پر پارک بنانے پر خرچ کی جارہی ہے، میونسپل کمیٹی کے فنڈز کی رقم جہاں خرچ کی جارہی ہے وہ جگہ لائیو سٹاک کی ملکیت ہے، کل کو اگر اس جگہ کا این او سی نہ مل سکا توخرچ کی گئی رقم کا ذمہ دار کون ہوگا،انہوں نے کہا کہ سیاسی سٹنٹ اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی خاطر ملکی خزانہ کا نقصان نہیں ہونے دیں گے کیونکہ محکمہ لائیو سٹاک کے این او سی کے بغیر وہاں پیسہ خرچ کرنا قومی خزانہ ڈبونے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ ایک تو ملکی خزانہ کا نقصان دوسرا پارک کی آڑ میں 2کنال رقبہ پر قبضہ کی کوشش کا خدشہ ہے، وہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں قبضہ مافیا کی شدید مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ایم پی اے کی کارکردگی میں رکاوٹ نہیں بلکہ علاقہ کو محرومی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے، شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر فنڈز ہڑپ کرنے کا چکر نہیں ہے تو پھر سنانواں کا پرانابس اسٹینڈ قبضہ مافیا سے خالی کرواکر حکومتی ملکیت جو کہ میونسپل کمیٹی کی ہی ملکیت ہے پر پارک بنوایاجائے مگر پارک کی آڑ میں 2کنال رقبہ ہڑپ کرنے کوشش کو ناکام بنا کر دم لیں گے،ہم اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین سے اپیل کرتے ہیں کہ10کنال رقبہ کی پیمائش اور اس پر پارک کی تعمیر کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے،اس حوالے سے تحصیل کوٹ ادو کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر عبدالحمید نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ مذکورہ اراضی 10کنال جہاں ویٹر نری ہسپتال بنا ہوا ہے بلدیہ سنانواں نے10سال پہلے بھی مذکورہ اراضی پر بلڈنگ بنانے کی کوشش کی تھی جسے رکوایا گیا تھا،انہوں نے کہا کہ اب اس اراضی پر مقامی ایم پی اے کے حکم پرپارک بنانے کیلئے کام شروع کیا گیا،انہوں نے اس حوالے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کے نوٹس میں دیاتواسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے وہاں کام کرانے والے ایم پی اے کیعزیز کو کام روکنے کا حکم دیامگر اس نے کام نہ روکا جس ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین کے نوٹس میں دیا گیا جنھوں نے کام رکوا دیا ہے،ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ محکمہ ریونیو بورڈ سے مذکورہ اراضی کا این او سی لئے بغیر وہ بلدیہ کو اس اراضی پرکام نہیں کرنے دیں گے۔

آمنے سامنے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -