پٹرول بحران برقرار، پی ایس اوکا سٹاک بھی ختم ہونیکا امکان

  پٹرول بحران برقرار، پی ایس اوکا سٹاک بھی ختم ہونیکا امکان

  

ملتان، ساہوکا، لیاقت پور(سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)ملتان(سٹاف رپورٹر)پٹرول کی مصنوعی قلت ختم نہ ہوسکی،پی ایس (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

اوکاسٹاک بھی جواب دینے لگا۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے کے باعث نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیداکردی گئی،سپلائی بند ہونے سے نجی کمپنیوں کے پمپس بند ہوکر رہ گئے۔تاحال مصنوعی قلت برقرارہے۔گزشتہ روزپی ایس او کاسٹاک بھی جواب دینے لگا اورجن پی ایس او پمپس کا 10ہزارلیٹرپٹرول کا کوٹہ تھا وہاں 5ہزارلیٹرسپلائی دی گئی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کاتیل بردارجہازکراچی پہنچ چکاہے اورآج رات سپلائی ملتان سمیت جنوبی پنجاب پہنچ جائے گی۔دوسری جانب صرف اٹک،شیل اورٹوٹل کمپنیوں کی طرف سے اپنے پمپس پر محدود سپلائی دی گئی جبکہ مختلف پمپس مالکان نے غیر قانونی تیل ایجنسیوں کے ساتھ خفیہ معاہدہ کرلیاہے اورجونہی سپلائی آتی ہے توانہیں زائد نرخ 80روپے فی لیٹرپر پٹرول فروخت کردیتے ہیں جوآگے 100روپے فی لیٹرفروخت کررہے ہیں۔بیشتر غیرقانونی تیل ایجنسی والے پٹرول پمپس کے قریب ڈرم رکھ کر پٹرول فروخت کررہے ہیں۔ساہوکا فتح شاہ،جملیرا و نواحی علاقوں میں پٹرول پمپوں پر پٹرول نایاب ہو گیا جبکہ بلیک میں فروخت جاری ہے شہری مہنگے داموں پٹرول خریدنے پر مجبور ہیں ان علاقوں میں سستا پٹرول عوا م کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے انتظامیہ فیلڈ کی بجائے ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عوام پٹرول کیلئے جگہ جگہ خوار ہو رہی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تحصیل لیاقت پور میں پٹرول کا بحران مکمل طور پر ختم نہ ہو سکا۔پی ایس او اور اٹک پیٹرولیم سے منسلک پٹرول پمپس پر محدود پیمانے پر فروخت جاری ہے تاہم گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور موٹر سائیکل رکشوں کی لمبی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور میاں محمد ارشد وٹو نے گزشتہ روز لیاقت پور، اللہ آباد اور مضافات میں مختلف پٹرول پمپس کا وزٹ کیا۔انہوں نے نے پٹرول کا اسٹاک اور ریکارڈ چیک کیا۔پٹرول ہونے کے باوجود فروخت نہ کرنے پر لیاقت پور پٹرولیم، وسیب پٹرولیم اور اٹک پٹرولیم کو سیل کر دیا۔جبکہ دیگر پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پٹرول کا اسٹاک منگوائیں بصورت انہیں مستقل طور پر سیل کر دیا جائیگا۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -