قبائلی علاقے میں خاتون قتل، ملزم گرفتار، آج عدالت پیشی

      قبائلی علاقے میں خاتون قتل، ملزم گرفتار، آج عدالت پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) قبائلی علاقے مبارکی میں راج مائی کے قتل کے معاملہ پر۔بارڈر ملٹری پولیس نے 24 (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)
گھنٹوں میں ملزم خاوند کو گرفتار کرلیا۔ آج عدالت پیش کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کے بی ایم پی کے کمانڈنٹ حمزہ سالک کی جانب سے چوبیس گھنٹوں کی ڈیڈ لائن سے قبل قتل کے شک کا ملزم میوہ گرفتار کرلیا گیا بارڈر ملٹری پولیس کے چیف حمزہ سالک نے راج بی بی کے قتل کے ملزم کی گرفتاری کے لئے بارڈر ملٹری پولیس کے افسران کو چوبیس گھنٹوں تک ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹائم دی تھا۔بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر حاجی زمان لغاری نے راج مائی کے قاتل شوہر میوہ کو گرفتار کر لیا ہے۔میوہ خان قبائلی علاقوں کے پہاڑوں میں روپوش تھا۔اور وہاں سے بلوچستان فرار ہونے کی کوشش میں تھا۔کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذرئعے بی ایم پی ہولیس کی ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا پولیس نے ملزم میوہ کو تھانہ مبارکی سے تھانہ سخی سرور منتقل کر دیا ہے۔اورملزم میوہ خان آج عدالت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تقربیا سترہ سالہ بزرگ خاتون راج بی بی کو اس کے خاوید اور بچوں نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں دو روز قبل قتل کردیا تھا مقتولہ کے دیگر ورثاء نے مبینہ طور پر الزام عائد کیاکہ راج بی بی کو اس کے خاوید میوہ اور بیٹوں نے قتل کیا جس پر کمانڈنٹ بی ایم پی نے پولیس کو فوری ملزمان کی گرفتار کا حکم دیا تھا بارڈر ملٹری پولیس کے سرکل آفیسر زمان لغاری نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ملزمان جسقدر عیار ہوں قانون سے نہیں بچ سکتے۔
پیشی