ٹائیگر فورس رضا کار ایس اوپیز پرعمل درآمد میں کردارادا کریں، مہناز سعید

  ٹائیگر فورس رضا کار ایس اوپیز پرعمل درآمد میں کردارادا کریں، مہناز سعید

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب کمپلینٹ سیل کی چیئر(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

پرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ ٹائیگرز فورس کے رضا کار کوروناوائرس کی حالیہ وباء کے دوران ضلعی انتظامیہ کے دست و بازو بنیں اور لاک ڈاؤن سمیت بازاروں، مارکیٹس میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے،ٹڈی دل کے تدارک کے لیے آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں, نوجوانوں پر مشتمل یہ رضاکار مہنگائی مافیا کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی میں بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔انہوں نے یہ بات کورونا ٹائیگرز فورس کے رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی, انہوں نے کہا کہ ان حالات میں جب کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کا کردار اور بھی بڑھ گیا ہے. انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگیوں میں بھی کورونا ٹائیگرز فورس کے نوجوانوں کا کردار قابل ستائش رہا۔

مہناز سعید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -