یونین کونسل لنڈی پتافی میں احساس خوشحالی سروے شروع‘تقریب میں اہم شخصیات شریک

یونین کونسل لنڈی پتافی میں احساس خوشحالی سروے شروع‘تقریب میں اہم شخصیات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جتوئی (نمائندہ پاکستان) تحصیل جتوئی کی یونین کونسل لنڈی پتافی میں احساس خوشحالی سروے کا آغاز کردیا گیا ہے۔(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
اس حوالے سے یونین کونسل لنڈی پتافی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد مقامی لوگوں کو اس پروگرام کی افادیت کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر خلیل احمد سیہڑ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ اس سروے میں ہر یونین کونسل کے ہر گھر کو شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط پھیلایا گیا ہے کہ صرف چند گھروں کے لوگوں کے نام لکھے جائیں گے اور انہیں صرف انہیں ہی احساس کفالت پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا یہ تاثر سراسر غلط ہے اس سروے میں میں ہر گھر کو شامل کیا جائے گا چاہے امیر ہو، غریب ہو، چئیرمن ہو، ایم این اے ہو، ایم پی ہو، ملازمت پیشہ ہو یا بیروزگار ہو سب لوگوں کو سروے میں شامل کیا جائے۔انہوں نے کچھ علاقوں میں جعلی ٹیمیں سامنے آئی ہیں جو احساس پروگرام کی ٹیموں کا روپ دھار کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹ رہی تھیں۔انہوں نے کہا اگر ایسی ٹیمیں کسی بھی علاقہ میں پائی جائیں تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کیا جائے ان کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ایریا کوآرڈینیٹر میڈم فاخرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈیٹا ایڈمن آفیسر اشرف خان غزلانی بھی موجود تھے۔اس موقع پر اہل علاقے کے لوگوں نے کہا کہ یونین کونسل لنڈی پتافی میں سروے کے دوران احساس پروگرام ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر معززین علاقہ نے شرکت کی۔
سروے