لیہ: اقلیتی برادری میں چیک تقسیم

  لیہ: اقلیتی برادری میں چیک تقسیم

  

لیہ(نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے اقلیتی برادری سب سے پہلے پاکستانی ہیں ان کو خوشیوں میں (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

شریک کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اقلیتی برادری میں 3لاکھ 30کے چیک کی فراہمی اسی سلسلہ کی عملی کڑی ہے۔انہوں نے یہ بات اقلیتی برادری میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیے گئے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی اشفا ق احمدسیال،اے سی لیہ نیاز احمدمغل،میاں جاوید اقبال،نمائندہ اقلیتی برداری کامران سہیل موجود تھے۔اقلیتی برادری کے 33افراد میں فی کس 10ہزارروپے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر اس موقع پر کہا کہ وطن عزیز ہم سب کا ہے اسی لیے ہی اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہیں حکومت پنجاب اقلیتی برادری کو خوشیوں وترقی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔اس موقع پر نمائندہ اقلیتی برداری کامران سہیل نے چیک کی فراہمی پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -