صوبائی وزیر انہار سردار محسن خا ن لغاری کے کزن ناصر خان کو دل کادورہ، حالت تسلی بخش

صوبائی وزیر انہار سردار محسن خا ن لغاری کے کزن ناصر خان کو دل کادورہ، حالت ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر انہار پنجاب سردار محسن خان لغاری کے کزن سردار ناصر خان لغاری کو(بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

ہارٹ اٹیک ہوا ہے،فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتا ل ڈیرہ غاز ی خان داخل کرادیا گیاتفصیل کے مطابق صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری کے کزن سردار ناصر خان لغاری کو گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور طبیعت خراب ہو نے پر انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان کے کارڈیالوجی وارڈ میں داخل کرادیا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر صوبائی بجٹ اجلاس میں شرکت کر نے کے بعدصوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری فوری طور پر ڈی جی خان ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے سردار ناصر خان لغاری کی خیریت دریافت کر تے ہو ئے ان کی عیادت کی اس موقع پر صوبائی وزیر انہار سردار محسن خان لغاری نے بتایا کہ اب ان کی حالت تسلی بخش ہے اور خطرے سے باہر ہے ہم کل انہیں انجیو گرافی کے لئے پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان لے جایا جا ئے گا انہوں نے سیاسی و سماجی شخصیات اور احباب سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -