لودھراں:جعلی پروموشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کاایکشن، سروس بکس کی چھان بین کافیصلہ، مافیا میں بے چینی پھیل گئی

  لودھراں:جعلی پروموشن کیس میں سی ای او ہیلتھ کاایکشن، سروس بکس کی چھان بین ...

  

گوگڑاں (نمایندہ پاکستان) روز نامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

جعلی پروموشن کیس میں سی ای او ہیلتھ نے فوری طور پر پورے ضلع لودھراں کے تمام ملازمین کو اپنی سروس بک سی او آفس میں جمع کرانے کا آڈر جاری کردیاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے ملازمین کی جعلی غیر قانونی اب گریڈیشن کے حوالے سے روز نامہ پاکستان نے انکشاف کیا تھا جس پر نائے تعینات ہونے والے سی ای او ہیلتھڈاکٹر سجاد نے ایکشن لیتے ہوئے اب گریڈ ہونے والے تمام ملازمین کی سروس بکوں کی مکمل چھان بین کیلئے سرو س بک دفتر میں طلب کرلی ہیں تاکہ ملازمین کی سنیارٹی لسٹ کو تفصیل سے چیک کیا جاسگے مگر لودھراں کے عوامی حلقوں نے اس کیس کے حوالے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرسجاد کو چاہیے کہ پہلے جعلی اب گریڈیشن کرانے والے ملازمین کو سی او آفس سے تبدیل کریں کیونکہ وہی مافیاز تو اسی سیٹوں پر پرجمان جہاں پر سروس بک جمع ہونی ہیں اور تحقیقات ہونی ہے ان مافیاز کو اس جگہ سے فوری طور پر ہٹایا جائے تاکہ ایک شفاف طریقے سے سروس بکوں کی چھان بین ہوسگے اگر ان مافیاز کو دفتر سے تبدیل نہ کیا گیا تو پھر اس بار بھی سی ای او ہیلتھ کی طرف سے لینے والا دبنگ ایکشن بے سود ثابت ہوگا۔

بے حسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -