بہاولپور: ایپکا وفد کی سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل طارق ملغانی سے ملاقات

بہاولپور: ایپکا وفد کی سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائی وے سرکل طارق ملغانی سے ملاقات

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اپیکاپاکستان کی واحد منظم جماعت ہے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

جوکہ سکیل1 تا22 تک کے سرکاری ملازمین کی مراعات کے حصول کیلئے جدوجہد کرتی ہے اپنی سروس میں نے عباد ت سمجھ کراپنے ماتحت ملازمین کی خدمت کی میرے دروازے بلاتفریق ہرایک کیلئے کھلے رہتے ہیں بہاولپورامن کاشہر ہے یہاں کی عوام کی خدمت اورتعمیروترقی میں بہترین کردار سرانجام دوں گاہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی لیڈرشپ میراہراول دستہ ہے ہرمشکل گھڑی میں مجھے بہترین معاونت ملی انشاء اللہ تعالی حکومتی پالیسی اورمیرٹ کے مطابق ملازمین کی مراعات کاتسلسل جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہار سپرنٹنڈنٹ انجینئرہائی وے سرکل سردار محمدطارق ملغانی نے اپیکاکے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیاصوبائی چیئرمین پنجاب رانا وحیدسلطان، سیکرٹری جنرل اپیکاپنجاب فخرالرحمن اظہر، ڈاکٹرمحمدعبداللہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رفیق احمدنے سردار محمدطارر ق ملغانی کی طرف سے ملازمین کے مراعات کے تسلسل پربالخصوص محسن اپیکابانی رکن اپیکاپاکستان محمداشرف بھٹی کی بطورسپرنٹنڈنٹ گریڈ17 میں ترقی یابی کے عمل میں سپرنٹنڈنٹ انجینئرسردارمحمدطارق ملغانی کے بہترین کردار پراظہارتشکر کے جذبات واحساسات کااظہارکیاگیا قائدین اپیکانے محمداشرف بھٹی کی پروموشن اورسپرنٹنڈنٹ انجینئرکی تعیناتی پرپھول پیش کیے۔

پیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -