بہتر نتائج: روزگار، ری فنانس کی سکیموں کو مانیٹر کررہے ہیں، وقاص کاشف باجوہ

بہتر نتائج: روزگار، ری فنانس کی سکیموں کو مانیٹر کررہے ہیں، وقاص کاشف باجوہ

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان وقاص کاشف باجوہ نے کہاکہ روزگارری فنانس اوردیگرسکیموں کی کارکردگی کوقریب سے مانیٹرکررہے ہیں۔ایوان تجارت وصنعت ملتان کے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

صدر اورممبران سے منگل کو ملاقات کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایس ایم ایزسیکٹرکودی جانے والی سہولیات پروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ یہ شعبہ معیشت میں بہت اہمیت کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سٹیٹ بینک دیگربینکوں کو صنعت کاروں اورکاروباری سیکٹرکے مسائل کے حل اوران کے قرضوں کی بروقت فراہمی کے معاملات پرخصوصی توجہ مرکوزکررہاہے تاکہ معیشت کی بہتری اورروزگارکی فراہمی کے معاملات احسن طریقے سے آگے بڑھتے رہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ خطہ زراعت اورانڈسٹریل سیکٹرکے لئے بہت ذرخیزہے یہاں بہت پوٹینشل ہے۔اس موقع پرصدرایوان تجارت وصنعت ملتان شیخ فضل الہی نے کہاکہ اگرمعیشت میں تیزی لانی ہے توہمیں ایس ایم ایز سیکٹرپرزیادہ توجہ اوران کو زیادہ سہولیات دیناہوں گی۔انہوں نے صنعت کاروں تاجروں اورکاروباری سیکٹرکے بینکوں کے ساتھ متنازعہ معاملات کے حل کیلئے تجویزدی کہ ہرماہ اسی طرح کی میٹنگ میں ان معاملات کوزیرغورلاکران کے حل کاراستہ نکالاجائے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں کاٹن جیننگ انڈسٹری خریدارنہ ہونے اورقیمتیں گرنے کے باعث شدید دباؤمیں ہے۔اسی وجہ سے بینکوں کوقرض کی ادائیگی میں بھی تاخیرہورہی ہے۔اس کے لئے مل بیٹھ کر کوئی حل نکالناہوگا۔شیخ فضل الہی نے کہاکہ مختلف بینکوں کوقرضوں کی منظور اوردیگرمالی معاملات کی منظوری اورمتنازعہ معاملات کے حل کے لئے مالی اداروں کو مقامی سطح پرزیادہ خودمختاری دے کر بہترنتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

مانیٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -