21جون کو جزوی سورج گرہن

        21جون کو جزوی سورج گرہن

  

: میلسی (نمائندہ پاکستان)21جون کو لگنے والا سورج گرہن جزوی ہو گا اور یہ رواں سال کا پہلا سورج گرہن ہو گا یہ گرہن(بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

برج سرطان میں لگے گا بلا شبہ چاند سورج کو جزوی طور پر ڈھانپ لے گا نہ تو دن رات میں بدلے گا اور نہ ہی گرہن کے وقت شام کا منظر ہوگا درجہ حرارت اور تمازت معمول کے مطابق یہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح تقریباً پونے9 پر شروع ہو گا ڈیڑھ بجے دوپہر چھٹ جائے گا پاکستان میں بعض مقامات پر اس کا مشاہدہ کیا جاسکے گا پاکستان میں یہ گرہن کا سندھ کے بالائی علاقوں اور جنوبی پنجاب کے بعض زیریں علاقوں میں جزوی طور پر دکھائی دے گا سورج گرہن کو ننگی آ نکھ سے نہ دیکھیں ورنہ بینائی ضائع ہونے کا اندیشہ ہے گرہن کے دوران نماز کسوف ادا کریں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے دوسرے علاقوں میں کہیں بھی اسں گرہن کے نظر آنے کا امکان نہیں البتہ رواں سال کے14دسمبر کے روز مکمل سورج گرہن ہوگارات ہونے کی وجہ سے پاکستان میں نظر نہیں آئے گا یہ گرہن چلی ساؤتھ افریقہ وغیرہ میں 70سے90فیصد دکھائی دے گا اور رواں سال کا یہ آخری گرہن ہو گا_

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -