لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد، خاندانوں کی ا مداد ضروری، حامد سعید کاظمی
ملتان(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس عالمی وبا کی حیثیت سے پوری دنیا کے لئے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے کرونا وائرس اور ٹڈی دل دیگر وبائی سماجی اور اخلاقی امراض کے خاتمے کے لیے اپنے گناہ ہوں پر معافی مانگتے (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
ہوئے کثرت سے توبہ و استغفار کو اپنا معمول بنایا جائے اور اس سلسلے میں پورے ملک میں انفرادی اور اجتماعی طور پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے۔ وہ گزشتہ شب اپنی رہائش گاہ پر ممتاز علماء و مشائخ اور مذہبی دینی تنظیموں کے عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے دربار چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ اور خانقاہ حامدیہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاری ناصر میاں مہمان خصوصی تھے۔ علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مذکورہ وباء اور دیگر امراض دراصل ہمارے لیے بڑی آزمائش ہیں اس سلسلے میں جدید ترین ٹیکنالوجی تشخیصی سہولیات اور سائنسی ترقی کے باوجود دنیا بالکل بے بس ہو چکی ہے ہمیں اللہ رب العزت سے رجوع کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ جب انسانیت حد سے بڑھنے لگتی ہے اور معاشرے میں فحاشی عریانی و بے حیائی بددیانتی جھوٹ دھوکہ ظلم و زیادتی چوری ڈکیتی قتل و غارت جیسے بداعمالیاں عروج کو پہنچیں اللہ رب العزت کی جانب سے ہمیں متنبہ کیا گیا ہے کہ ہم اپنے قول و فعل میں یکسانیت اختیار کریں اور دیانت و امانت اخلاق اور شرافت کا نمونہ بن کر اقوام عالم کے لئے عملی مثال بن جائیں انہوں نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج میں مصروف طبی عملے کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائے گی انہوں نے علماء, آئمہ اور خطباء مساجد سے اپیل کی ہے کہ 19 جون جمعۃ المبارک سے خطاب جمعہ میں بالخصوص اور پنجگانہ نمازوں میں بالعموم دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے. اس موقع پر عوام سے اپیل کی ہے وہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی مدد کریں اور حالات سے گھبرانے کی بجائے حوصلہ کے ساتھ تمام حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے اور موجودہ صورتحال کے خاتمے کے لیے رجوع الی اللہ اشد ضروری ہے اجلاس میں جماعت اہلسنت کے مرکزی چیف آرگنائزر پیر غلام صدیق نقشبندی ممتاز محقق مترجم اور مذہبی سکالر علامہ سید محمد فاروق القادری چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد کبیر علی شاہ شیخ الحدیث مولانا عبد الرزاق اور پنجاب قرآن بورڈ کے چیئرمین مولانا غلام محمد سیالوی کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی گئی پیر سید علی حسین شاہ، صاحبزادہ ناصر میاں خان، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی، وسیم ممتاز ایڈوکیٹ، علامہ محمد فاروق خان سعیدی،قاری فیض بخش رضوی، محمد ایوب مغل، صاحبزادہ محمد عثمان پسروری، مولانا سعید احمد فاروقی، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، محمد عبدالغفار نقشبندی، راؤ محمد عارف رضوی، سجاد علی حامدی، قاضی محمد بشیر، مرزا ارشد القادری، سید محمد وکیل شاہ، احمد اقبال سعیدی، اور قاری محمد سعید نقشبندی نے بھی شرکت کی