اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کیخلاف ملازمین کا احتجاج، دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کااعلان

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت کیخلاف ملازمین کا احتجاج، دائرہ پنجاب بھر میں ...

  

خانیوال (بیورو نیوز) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خانیوال کے (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

خلاف احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلانے کااعلان کردیاگیا ہے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بھی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت خانیوال کے خلاف جاری احتجاج میں ایمپلائز یونین پنجاب کے سر پرست اعلیٰ اشفاق حسین ہاشمی نائب صدر پنجاب محمد ساجد جٹ ڈویژنل صدر ساہیوال انعام الحق نے شرکت کی اس دوران احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا مقررین نے اس موقع پر کہا کہ ملازمین کے ساتھ ذیاتی اور نا انصافی ناروا سلوک کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اس لیے احتجاج کا دائرہ کار اب پورے پنجاب شروع کرنے کا اعلان کر رہے ہیں ڈاکٹر منظور گل کو اگر ٹرانسفر نہ کیا گیا تو پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گے اس دوران ڈسٹرکٹ صدر حاجی جاوید اقبال چھٹہ نے کہا کہ اب یہ احتجاج قائدین کی قیادت میں پنجاب بھر میں شروع ہو گا۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -