بیماریاں پھیلانے پرچائے‘ سوڈ ا واٹر فیکٹریزسمیت 12فوڈیونٹس سیل

  بیماریاں پھیلانے پرچائے‘ سوڈ ا واٹر فیکٹریزسمیت 12فوڈیونٹس سیل

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)جنوبی پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘50فوڈ پوائنٹس کو 223,000روپے کے جرمانے‘ بیماریاں پھیلانے والی چائے‘ سوڈ ا واٹر فیکٹریزسمیت 12فوڈیونٹس سیل کردئیے۔تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب بھر میں 353فوڈ پوائنٹس(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

کو وباسے متعلق ضروری ہدایات جاری کی گئی اورصفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر270 فوڈیونٹس کو نوٹسز جاری کیے۔اس کے علاوہ 7سوڈاواٹرفیکٹریز، 3چائے کی فیکٹریز، 2ملک شاپ اینڈ کریم سیپریشن یونٹ کو سربمہر کیا گیا۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر50 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ 23 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملتان میں واقع فرینڈزسوڈاواٹر،وہاڑی میں سردار سوڈاواٹر،امجد سوڈاواٹر، ساہیوال میں شکورسوڈاواٹر،وریام سوڈاواٹر،اعظم سوڈاواٹر فیکٹریز اوربہاولنگر میں عبدالرزاق سوڈاواٹرفیکٹری کومصنوعی مٹھاس،مضرصحت اجزاء کے استعمال،سابقہ دیے گئے نوٹسز پر عمل نہ کرنے، مس برانڈنگ،مس لیبلنگ کرنے،برکس ویلیو کم ہونے،سوڈا واٹر کے لیے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اور ناقص صفائی پر فیکٹریزکو سربمہر کیا۔اسی طرح ملتان میں ایگل ٹریڈرز(بلیک ٹی پروڈکشن یونٹ)،بہاولنگر میں اتحاد ٹی کمپنی،جان چائے فیکٹری کو چائے کی پتی کی تیاری میں کھلے رنگ کے استعمال، لیبلنگ نہ ہونے،تجزیہ رپورٹ نہ ہونے،لائسنس نہ ہونے, ناقص صفائی پر یونٹس کو سیل کیا گیا جبکہ مظفرگڑھ میں واقع کاشف کریم سیپریشن یونٹ،ساہیوال میں واقع راوی ملک شاپ کو دودھ سے کریم الگ کرنے،خریدوفروخت کا ریکارڈ نہ ہونے،غیر معیاری دودھ کی فروخت،لیبلنگ نہ کرنے پر سربمہرکیا گیا۔ مزید برآں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 118 فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور101کو وارننگ نوٹسز جاری کیے، 13فوڈ پوائنٹس کو30,000روپے کے جرمانے کیے گئے جبکہ ڈی جی خان، بہاولپورڈویژن میں 152شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے116فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر31 شاپس کو01لاکھ70ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے جبکہ مختلف اضلاع میں چیکنگ کے دوران1760کلو خام مال،15کلو چائے برآمد،357لیٹر جعلی مشروبات،130لیٹرغیر معیاری دودھ اور مضرصحت خوراک کو موقع پر تلف کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -