تشدد کیس، فو ڈ اتھارٹی ملازمین واقعہ کے خود ذمہ دار، ذرائع
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) یزمان پنجاب فوڈ اتھارٹی تشددکیس مرغی فروش کے ہاتھوں زخمی ہونیوالے ملازمین قصوروارنکلے ایک ماہ کے دوران تین مرتبہ22 ہزار (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
روپے جرما نہ والدہ اوربھائی فوت ہوجانے کے باوجود بھی غریب مرغی فروش پررحم نہ آیادکان کھولتے ہی صفائی نہ کرنے پرجرمانہ عائدکردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز یزمان میں مبینہ طورپر مرغی فروش آصف اقبال بٹ کی دکان پرجاکرپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین ڈاکٹرمحمدعدیل اورڈرائیور محمدجاویدنے عدم صفائی پردوہزار روپے جرمانہ عائدکردیاجس پرمرغی فروش آصف اقبال بٹ نے کہاکہ5 دن قبل اس کابھائی فوت ہوگیاتھااورپانچ یوم قبل اس کی والدہ فوت ہوگئی تھی اس نے ابھی دکان کھولی ہے اسے جرمانہ نہ کیاجائے اس کے علاوہ رمضان المبارک کے شروع میں اسے دس ہزار روپے جرمانہ کیاگیا تھاپھر عیدسے ایک روز قبل دوبارہ اسے دس ہزار روپے جرمانہ کردیاگیاجرمانوں کی ادائیگی کیلئے وہ مرغی کے علاوہ سبزی بھی فروخت کرتاہے ابھی تک قرضہ نہ اتراہے لیکن پنجاب فوڈ اتھارٹی ملازمین نے اس کی ایک نہ سنی زبردستی جرمانہ وصول کرنے کیلئے بدتمیزی شروع کردی جس پرمشتعل ہوکراس نے حملہ کردیامقامی دکانداروں نے فوڈ اتھارٹی ملازمین کیخلاف احتجا ج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کیاہے۔