قانگو گرفتار، افسرکے حکم پرلوٹ مار کرتارہا، ملزم کا انکشاف

  قانگو گرفتار، افسرکے حکم پرلوٹ مار کرتارہا، ملزم کا انکشاف

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل صدرکے دفتر سے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے قانگو خواجہ خورشید نے دفترکے تمام پول کھول دیئے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

تحصیل صدربہاولپورکے دفتر سے گزشتہ روز آفس قانگو خواجہ خورشید کوشہری محمداکرم سے رشوت وصول کرنے پرسرکل آفیسراینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیاتھاجب اسے پولیس کے حوالے کیاگیاتومبینہ طورپرملزم خواجہ خورشید نے انکشاف کیاکہ وہ اپنی ذات کیلئے کسی سے رشوت نہ لیتاتھا اپنے افسرکے گھرکے تمام اخراجات اوردفتری پھٹکیں اس کے ذمہ تھیں جس کی وجہ سے اس نے ایساکیاہے بتایاگیاہے کہ افسرنے جب سے چارج سنبھالاہے کرپشن کی انتہاکررکھی ہے اس سے قبل بھی موصوف کیخلاف جعلی انتقالات لوٹ کھسوٹ اورغیرقانونی کمیشن قائم کرکے لاکھوں روپے بٹورنے کی انکوائریاں چل رہی ہیں اس سلسلہ میں تحصیلدار جاویدنوازلاشاری نے کہاکہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں کرپشن کرنے یا گھرکے اخراجات پورے کرانے سے میراکوئی تعلق نہ ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -