صدر، وزیراعظم کو نااہل قراردینے کی درخواست، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

    صدر، وزیراعظم کو نااہل قراردینے کی درخواست، سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ...

  

ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے صدر اور(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

وزیراعظم پاکستان کو نااہل قرار دینے کی آئینی درخواست پر اعتراض لگایا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر اور وزیراعظم کو فریق نہیں بنایا جاسکتا جس پر سنئیر قانون دان و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کنور محمد انتظار نے دلائل پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کی تاہم عدالت عالیہ نے درخواست پر غیر معینہ مدت کے لیے سماعت ملتوی کردی ہے۔فاضل عدالت میں دائر کی گئی رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم کے احکامات پر ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا. لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاروبار سمیت تمام ادارے متاثر ہو رہے ہیں،باجماعت نماز میں 6 فٹ کا فاصلہ، نمازیوں کے آپس میں مصافحہ کرنے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔مزید موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر پا کستان ڈاکٹر عارف علوی آئین کے آرٹیکل 62 (d)(e) (g) کے تحت عہدہ نہیں رکھ سکتے.عدالت عالیہ انکوائری کمیشن بنانے کے احکامات جاری کرے اور ملک کی معشیت کو جو نقصان ہوا ہے وہ بھی وزیراعظم عمران خان اور صدر پاکستان سے وصول کیا جائے. چونکہ یہ نقصان ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہوا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -