کرپشن، بلڈنگ انسپکٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سلیمان حیدرگرفتار

کرپشن، بلڈنگ انسپکٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن سلیمان حیدرگرفتار

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن عدالت سے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

ضمانت واپس لینے میگاکرپشن کیس کے ملزم سلیمان حیدرشاہ بلڈنگ انسپکٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپور کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا تفصیل کے مطابق بلڈنگ انسپکٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورسلیمان حیدرشاہ نے مبینہ طورپر غیرقانونی طورپرقائم کی گئی کالونی میں لینڈمافیاکی بھرپور قانونی معاونت کی تھی اور خزانہ سرکار کے کروڑوں روپے فیسوں کی مدمیں جمع کرانے کی بجائے لینڈمافیانے ہاؤسنگ سکیم فروخت کرڈالی۔جس پراینٹی کرپشن نے ملزم سیدسلیمان حیدرشاہ اوردیگر کیخلاف کاروائی کرکے جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی تو بلڈنگ انسپکٹرسیدسلیمان حیدرشاہ نے اپنی عبوری ضمانت کرارکھی تھی گزشتہ روز جب سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے ملزم سیدسلیمان حیدرنے اپنی عبوری ضمانت لے کر فرار ہونے کی کوشش کی تواینٹی کرپشن نے فوری طورپراسے گرفتار تھانہ بغدادالجدید کی حوالات میں بندکردیا اوراس کاجوڈیشل ریمانڈحاصل کرنے کیلئے دوبارہ سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش کیاگیاہے واضح رہے کہ سیدسلیمان حیدرشاہ اپیکا عہدیدار کی آڑمیں میٹروپولیٹن کارپوریشن بہاولپورمیں کارروائیاں کررہاتھا۔ اوردفترمیں بلڈنگ انسپکٹروں کاڈان کے نام سے مشہورتھا اورموصوف نے اس سے قبل بھی متعدد ہاؤسنگ سکیموں کوٹھیوں، پلازوں کوغیرقانونی تحفظ دے کرکروڑوں روپے کی جائیدادیں بنارکھی ہیں اورموصوف کیخلاف نیب ملتان میں بھی تحقیقات جاری ہیں وہاں پربھی عبوری ضمانت کرانے کے بعدپیشیاں بھگت رہے ہیں۔ عوامی وسماجی حلقوں اورشہریوں نے بدنام زمانہ کرپٹ بلڈنگ انسپکٹرسیدسلیمان حیدرشاہ کیخلاف اعلی سطحی تحقیقات کرکے غیرقانونی طورپربنائی جانیوالی جائیدادوں کوبحق سرکار ضبط کرنے کامطالبہ کیاہے۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -