ملتان: ڈکیتی، چوری کی معتدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

ملتان: ڈکیتی، چوری کی معتدد وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کانقصان

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے میؤ کالونی حسان سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جھپٹا مارکر بیگ جس میں نقدی ودیگر کاغذات(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

مالیت6ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ الپہ کے علاقے موڑ سٹاپ مقبول احمد سے موٹرسائیکل سوار ایک افراد جھپٹا مارکر موبائل مالیت15ہزار لے گیا، بوسن روڑ محمد اسماعیل کیگھر پر چار مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر دو تولہ زیور مالیت1لاکھ80ہزار لیگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے ٹیپو سلطان کالونی شیراز احمد سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے گلزار پور محمد ظفر سے چار مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی5ہزار سمیت موٹرسائیکل اور دوموبائل لیگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے گجر کھڈہ محمد عمران کا رکشہ،تھانہ ممتازا?باد کے علاقے ممتازآباد نویدحسن، تھانہ گلگشت کے علاقے پل براراں حسنین، تھانہ کوتوالی کے علاقے محمدی محلہ محمد ابوبکر، تھانہ صدر کے علاقے جمیل آباد محمد اقبال کی موٹرسائیکلیں، تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے امیر بخش کے بھانہ سے راس گائے مالیت1لاکھ83ہزار، تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد اسلم کیگھر سے طلائی زیورات مالیت1لاکھ80ہزار، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے عرفان کیگھر سے جانور مالیت43ہزار جبکہ بستی ٹھارو والی اعجاز حسین کی دوکان سے سامان مالیت92ہزار 5سو روپے چوری ہوگئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -