محکمہ بلڈنگ، بڑے پیمانے پرلوٹ مار، افسر، عملہ چند دنوں میں مالا مال

محکمہ بلڈنگ، بڑے پیمانے پرلوٹ مار، افسر، عملہ چند دنوں میں مالا مال

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ ) محکمہ بلڈنگ کے ملازمین نقشہ جات کی مد میں کروڑوں روپے لوٹ رہے ہیں کوٹ سمابہ وگردونواح کی آبادی میں صرف 10فیصد لوگوں نئے قانون کے مطابق نقشہ جات بناکر بلڈنگ بنائیں اور 90 فیصد عوام نے محکمہ بلڈنگ کے اعلی افسران کونوٹ دیکر مکان بنائے اعلی افسران نے کوٹ سمابہ شہر اور رحیم یار خان میں کوٹھیاں زمینی کارہیں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

کیسے بنائیں اس کا جواب کسی اعلی افسران کے پاس نہیں 5000 سے 100000 لاکھ تک لے کر نقشہ گھر بیٹھے پاس کر رہے ہیں مکان شروع ہوتے ہیں محکمہ بلڈنگ کے آفیسر وہاں پہنچ جاتے ہیں مکان مالک کو ڈرا دھمکا کر ان سے بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور ان کو یہ بھی کہا جاتا ہے کیا نقشہ بناؤ گے ہزار روپے لگ جائیں گے چکر لگا لگا کے تھک جاؤ گے کرونا وائرس کی وجہ سے ویسے اعلی افسران دفتروں میں نہیں بیٹھتے آپ ہمیں بھاری رقم دو ہم آپ کا نقشہ پاس کروا دیتے ہیں کوئی آپ سے پوچھنے نہیں آئے گا اہلیان کوٹ سمابہ نے DCO رحیم یارخان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے کہ محکمہ بلڈنگ کے اعلی افسران جو اس کرپشن میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ان سے ملک کے لوٹے ہوئے پیسے واپس لیے جائیں ۔

مالا مال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -