حادثات میں بچی سمیت دو جاں بحق،3لاشیں برآمد

  حادثات میں بچی سمیت دو جاں بحق،3لاشیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، میلسی، ڈہرکی، راجن پور(نیوز رپورٹر، بیورو رپورٹ، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)ملتان کے علاقہ قاسم میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جان بحق جبکہ تین خواتین زخمی ہو گئیں۔ جبکہ ایک کو سیرئس حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے۔تفصیل کے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
مطابق قاسم بیلہ میں پہلی پلی کے پاس ایک گھر کی چھت گری اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچیں۔ریسکیو کے مطابق ملبے تلے دبنے سے 35 سالہ یاسین موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ یاسین کی اہلیہ کو سیرئس حالت میں نشتر منتقل کیا گیا ہے۔25 سالہ صغراں بی بی اور 30 سالہ صنم بی بی بھی زخمی ہوئیں جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گھر کی چھت بوسیدہ حالت میں تھی جو گرگئی۔مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچی ہے۔ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے میں 50سالہ شخص پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق اوچ شریف روڑ چائنہ کیمپ کے قریب نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے جس کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد تحقیقات کا ا?غاز کردیا تاہم ابھی تک کوئی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ تھانہ چہلیک کے علاقے 55سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیل کے مطابق حسن پروانہ روڑ پر نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع پرمقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر نشتر ہسپتال کے سرد خانہ منتقل کردی،پولیس کے مطابق نعش نشئی کی ہے جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے تاہم کوئی شناخت نہ ہوسکی۔تیزرفتار شہہ زور ڈالہ نے روڑ کی سائیڈ پر سستانے کیلئے بیٹھی ماں بیٹی کوبری طرح کچل دیا6سالہ بیٹی موقع پرہی جاں بحق جبکہ ماں شدید زخمی ہوگئی جسے ریسکیواہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر ٹی ایچ کیوہسپتال پہنچایا مہنگے والا کھوہ موضع عالم پور کارہائشی مبشراپنی بیوی کنیز مائی اور 6سالہ بیٹی علیزہ مائی کے ہمراہ جارہاتھا کہ ڈھوڈہ موڑ کے قریب شربت فروش کے سٹال پرپانی پلانے کیلئے رک گیامبشر جیسے ہی سائیڈ پر رکھی کرسیوں پرکنیز مائی اور بیٹی علیزہ مائی کوبٹھاکرپانی لینے گیا اسی اثناء میں تیزرفتار شہہ زور ڈالہ نمبری 7201/LESبے قابو ہوکرسائیڈ پربیٹھی ماں بیٹی پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں 6سالہ بچی علیزہ مائی جاں بحق ہوگئی جبکہ والدہ کنیز مائی بری طرح زخمی ہوگئی جنہیں اطلاع ملتے ریسکیواہلکاروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی پہنچایا جہاں اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر بہالپور وکٹوریہ ہسپتال ریفرکردیاگیا جبکہڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گزشتہ روزشدید گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے نہر کنارے آتے ہوئے نوجوان وزیر علی تافی نہر میں نہانے کے دوران ڈوب گیا تھا جس کے بعد نوجوان کے ورثا اور علاقہ مکینوں کے کئی غوطہ خوروں نے ڈوبنے والے نوجوان کی لاش کو ایک اور ایک رات تلاش جاری رکھنے پر آخر کار اسکی لاش مل گئی پولیس نے ضروری قانونی کاروا?ی پوری کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے نوجوان کو آبا?ی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔راجن پورکے قریب.2 موٹر سائیکلز کے درمیان تصادم ہوا ہے حادثہ انڈس ہائی وے کھیڑا فارم روڈ پر پیش آیاحادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیاریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی بعد میں ذخمیو ں ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کیا۔