جتوئی: قومی، معاشی خوشحالی سروے میں گھپلوں کاانکشاف، ملازمین فارغ
بستی اللہ بخش (نامہ نگار)تحصیل جتوئی میں قومی معاشی خوش حالی سروے میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہواہے۔ مبینہ تفصیل کے مطابق چھے تحصیل جتوئی میں قومی معاشی خوشحالی سروے کیلیے کنٹریکٹ پر تعلیم یافتہ80 بے روزگار نوجوان بھرتی کیے گئے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
۔ کنٹریکٹ کے تحت سروے کنندگان کو چالیس روپے فی فارم ادائیگی کی جانی تھی۔ 3200 روپے ماہانہ پٹرول کی مد میں ادائیگی ہونا طے پایا۔ ٹریننگ سیشن کیلیے 65000 روپے روزانہ کے حساب سے چار دن کیلیے جاری رقم 260000 فرضی ٹریننگ کے نام پر غبن کر لی گئی۔ سروے کے دوران نوجوانوں نے دو ماہ تک محنت اور لگن سے کام کیا۔ جب انہوں نے تنخواہ اور پٹرول اخراجات کا مطالبہ کیا۔تو عید سے قبل ان کی میٹنگ بلا کر ان سے لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان واپس لے کر کنٹریکٹ سے فارغ کردیا گیا۔
فارغ