اغواء برائے تاوان مقدمہ، گرفتارملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے کاحکم

  اغواء برائے تاوان مقدمہ، گرفتارملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خصو صی رپورٹر  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو ملتان نے اغواء برائے تاوان کے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)
مقدمہ میں گرفتار دو ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بارہ میل ضلع خانیوال نے ملزمان محمد الیاس اور ریشم خان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف مدعی محمد اشرف نے اپنے بھائی محمد اکرم کے اغوا برائے تاوان کیس میں نامزد کیا اس کے علاوہ ان کے ساتھیوں حمید،حسنین، محمد عامر اور دو نامعلوم افراد کو بھی نامزد کیا گیا مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے اس کے بھائی کو 8 اکتوبر 2019 کی شام 8 بجے راستے میں روکا اور رقم کی خاطر اغوا کر کے لے گئے جسے بعد ازاں 70 لاکھ روپے کی رقم ہتھیا کر 15 روز بعد رہائی دی گئی جس پر پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا گیا تاہم تفتیشی مراحل میں پولیس نے اخراج رپورٹ ڈی ایس پی کو داخل کی جو مسترد کردی گئی بعد ازاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جس پر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش اور رقم سمیت اسلحہ کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔