رحیم یارخان: آوارہ کتوں کاحملہ،4افراد شدید زخمی، بچے خوفزدہ

  رحیم یارخان: آوارہ کتوں کاحملہ،4افراد شدید زخمی، بچے خوفزدہ

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) آوارہ کتوں نے2 کمسن بچوں سمیت 4 افراد کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ہے تفصیل کے مطابق چک 145 کی 4 سالہ فاطمہ بی بی فتح پور پنجابیاں کا 10 سالہ تنویر احمد شاہ گڑھ کی 14 سالہ ثناء بی بی اور مؤ مبارک کا 18 سالہ منصور احمد کو گلی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

سے گزرنے کے دوران آوارہ کتوں نے حملہ کردیا اور انہیں کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں چاروں افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -