مظفرگڑھ:مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ‘حکومت سرخرو ہوگئی، عوامی سروے

مظفرگڑھ:مشکل حالات میں عوام دوست بجٹ‘حکومت سرخرو ہوگئی، عوامی سروے

  

مظفرگڑھ (نامہ نگار)وفاق کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ برائے 2020/2021 کو مظفرگڑھ کے عوام نے عوام دوست بجٹ قرار دے دیا سرکاری ملازمین نے تنخواھیں نہ بڑھنے پر تحفظات کا اظہار کیا ھے لیکن مجموعی طور پر عوام نے بجٹ کا خیر مقدم کیا ھے سابق چئرمین بلدیہ حاجی لیاقت علی, ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, صدر (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)

متحدہ شہری محاذ رانا سہیل فرزند, تاجر راہنماء عامر شاہ اور متعدد دیگر شہریوں نے سروے میں بتایا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش کرنا ناممکن ھے انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے ملکی معیشت تباھی کا شکار تھی اور حالیہ کورونا وبا نے ملکی معیشت کو مزید دھچکا لگایا لیکن حکومت ان مشکلات کے باوجود ایک مناسب عوام دوست بجٹ پیش کرکے سرخرو ھو چکی ھے انھوں نے کہا کہ عام آدمی کے استعمال کی تمام اشیاء سستی ھوئی ھیں کورونا وبا کے علاج میں استعمال ھونے والی ادویات بھی سستی ھو گئی ھیں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ھوا ھے کہ وفاقی بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا حکومت کا ایسا کارنامہ ھے جو سنہرے لفظوں سے لکھے جانے کا قابل ھے انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواھیں اگر نہیں بڑھائی گئیں تو نئے ٹیکس بھی تو نہیں لگائے گئے اشیائے ضرورت کی قیمتیں بھی تو کم کی گئی ھیں انھوں نے سرکاری ملازمین کو بلاوجہ شورشرابا،ھنگامہ نہ کرنے اور حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا ھے تاھم سرکاری ملازمین کی اکثریت نے بجٹ میں تنخواھیں نہ بڑھائے جانے پر شدید مایوسی اور غم و غصے کآ اظہار کیا ھے. ضلعی صدر ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ رانا فرزند علی, ملک محمد رفیق مونڈ, رانا محمد وقاص کا کہنا ھے کہ طاقتور محکموں کی تنخواھیں اور الاونسز بجٹ سے پہلے کئی گنا بڑھا دی گئی تھیں اور کمزور محکمے جو اصل میں ملک و قوم کی خدمت کر رھے ھیں ان کی تنخواھوں میں اضافہ نہ کرکے حکومت نے بہت ظلم کیا ھے انھوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس سے مہنگائی میں جس شرح سے اضافہ ھوا ھے اس کو مد نظر رکھتے ھوئے ملازمین کی تنخواھوں میں کم از کم 20 فیصد اضافہ ھونا چاہیئے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -