بجٹ کے بعد مہنگائی کاسونامی تیار، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

بجٹ کے بعد مہنگائی کاسونامی تیار، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چو ک اعظم(نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیرنے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشکول بجٹ تحریک انصاف کے منشور سے متصادم ہے جس سے عوام کا معیار زندگی مزید پستی کا شکار ہوگامہنگائی،بیروزگاری،غربت، افلاس اور ڈالر کاسونامی ملک کی معیشت کی تباہی اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اندونی اور بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے ملک کے 50%قرضے مزید بڑھ جائیں گے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ایماء پر تشکیل دئیے جانے والا بجٹ مہنگائی کی سونامی لائے گا اس سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوگا،غریب عوام کی قوت خرید میں کمی ہو گی، نا اہل حکمرانوں کی کمیشن اور کرپشن مافیا کی سرپرستی کے باعث گزشتہ سال مہنگائی کی شرح میں 200%فیصد اضافہ کے باوجود پینشز اور تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاطویل لا ک ڈاؤن کی وجہ سے تعلیمی صنعت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے،مدارس،اسکولز اور کالجز کی بندش سے ایک کروڑ سے زائد لوگ کسمپرسی کاشکار ہیں،کورونا فنڈز میں ان متاثرین کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجود خسارے کے بجٹ سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگابیروزگاری تیزی سے بڑھ رہی ہے لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے آٹا چینی،گھی،تیل اور پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف تمام ثبوتوں کے باوجود اب تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی دو کروڑ سے زائد لوگ کشکول اٹھائے بھکاریوں کی طرح دربد مارے پھر رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھروں کی فراہمی کا نعرہ دم توڑ چکا ہے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ایک کروڑ لوگ بے روزگاراور پچاس لاکھ افراد چھت سے محروم ہو چکے ہیں بجٹ کے خدوخال سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک میں تین سے چار مزید منی بجٹ دئیے جائیں گے جسے غریب تو درکنار سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی مشکل ہوجائے گاانہوں نے کہا کہ بجٹ میں نیب اور FIAکے فنڈز میں اضافہ اپنے چہیتوں کو بچانے کیلئے کیا گیا ہے اگر یہ ادارے اپنا کام ایمانداری،فرض شناشی،اورمیرٹ پر کرتے تو آج ملک میں چینی،آٹے،تیل گھی،پیٹرول مافیاتمام تر ثبوتوں کے باوجود جیلوں سے باہر نہ ہوتی انہوں نے کہا کہ بجٹ کو عوامی امنگوں کا ترجمان بنانے کیلئے مہنگائی کے خاتمے،غریب نادار افراد کی دادرسی،میرٹ پر ملازمتوں کی فراہمی،گراں فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی،کرپٹ لوگوں سے قومی دولت واپس لینے بجلی، گیس،پیڑول کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ یوٹیلیٹی بلوں سے بلا جواز ٹیکس ختم کئے جائیں کشکول توڑ کی حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے۔
محمد زبیر