صوبائی بجٹ بزنس فرینڈ لی قرار، صنعتوں کیلئے مزید ریلیف ضروری، چیمبر آف کامرس ڈیرہ

    صوبائی بجٹ بزنس فرینڈ لی قرار، صنعتوں کیلئے مزید ریلیف ضروری، چیمبر آف ...

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے 2020-21کا صوبائی بجٹ پیش کر نے پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آفس میں بجٹ کے حوالے سے سروے کا انتظام کیا گیا جس میں تاجروں اور صنعتکاروں نے بجٹ کو مجموعی طور پر کاروبار دوست بجٹ قرار دیتے ہو ئے صحت شعبہ کے لئے 284ارب تعلیم کے لئے 319ارب اور پولیس کے لئے 158ارب مختص کر نے پر اطمینان کا اظہار کیا اور موجودہ(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

معاشی صورتحال میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی بجٹ 2020-21پیش کئے جا نے پر چیمبر آف کامرس میں پوسٹ بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں اظہار خیال کر تے ہو ئے صدر چیمبر آف کامرس سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ نے بجٹ کو مجموعی طور پر کاروبار دوست بجٹ قرار دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے 23شعبوں میں ٹیکس ریلیف دیا اور خدمات پر ٹیکس کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینے پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں نائب صدر چیمبر آ ف کامرس مرزا محمد ظفر اقبال نے کہا کہ حکومت نے تعمیراتی سیکٹر میں جو پیکج دیا اس کے تسلسل میں صوبائی حکومت نے پراپر ٹی ڈویلپرز پر ون ونڈو ٹیکس لگایا ہے یہ ٹیکس بھی ایک سال کے لئے موخر کیا جا نا چاہئے تاکہ معاشی صورتحال بہتر ہو نے پر قابل ٹیکس ہو نے پر انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جا تا انہوں نے بھی بجٹ کو کاروبار دوست قرار دیا ممبر ایگزیکٹو فیڈریشن آف پاکستان چیمبر،سابق صدر ڈیرہ چیمبر خواجہ محمد یونس نے بجٹ کو مجموعی طور پر بزنس فرینڈلی قرار دیا تاہم کرونا سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کے لئے صنعتوں کے لئے مزید ریلیف کے اقدامات پر زور دیا اور ایس ایم ای کوآسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو مرزا محمد اقبا ل نے کہا کہ مجموعی طور پر یہ عوام دوست بجٹ ہے تاہم بجٹ میں کئے جا نے والے اعلانات پر عملدرآمد ہو نا چاہئے جو ٹیکس کم کئے ہیں ا ن کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہئے جس طرح ڈاکٹروں کو ریلیف ملا وہ بھی فیسوں میں کمی کریں تو عوام کو اس کا عملی فائدہ ہو گا ورنہ یہ صرف اعلانات تک محدود ہو گا چیمبر کے ممبر،اسٹینڈنگ کمیٹی ٹریول ایجنٹس ملک عبد العزیز نے کہا کہ حکومت نے ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹر ز کے لئے کسی ریلیف کا اعلان نہیں کیاجبکہ یہ کاروبار تین ماہ سے مکمل بند ہیں اور ٹریول ایجنٹس کے اربوں روپے ایئر لائنز اور حکومتوں کے پاس رکے ہو ئے ہیں انہوں نے بجٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ صرف پنجاب میں پندرہ ہزار سے زائد ٹریول ایجنٹس اور ان سے وابستہ ایک لاکھ سے زائد لوگ تین ماہ سے بے روزگار ہیں حکومت فوری طورپر ٹریول ٹرید کے لئے آسان اور بلا سود قرضوں کا اجراء کر ے تاکہ یہ ٹریڈ زندہ رہ سکے اس موقع پر ممبر ایگزیکٹو چیمبر آف کامرس حافظ سیف اللہ خان پتافی نے کہا کہ زراعت کے حوالے سے یہ بہترین بجٹ ہے 32ارب سے زائد رقم اس شعبہ کی ترقی کے لئے مختص کی گئی ہے اوراس میں 4ارب روپے ٹڈی دل کے خاتمہ کے لئے مختص کر نابہترین اقدام ہے اس سے کسانوں کو فائدہ ہو گا کھا اور بیج پرسبسڈی کے نظام کو بہتر بنایا جا ئے ٹڈی دل خاتمہ کے لئے بہتر منصوبہ بندی سے کام کیا جا ئے تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے ممبر چیمبرحسن طلال نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں صوبائی حکومت نے انتہائی بہترین بجٹ پیش کیا اور اس میں تعلیم اور صحت کے لئے تاریخی اقدامات کئے گئے ہیں سابق سینئر نائب صدر /ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران محمد طارق اسماعیل نے کہا کہ یہ بزنس فرینڈلی بجٹ ہے جس میں 40سے زائد شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی اور متعدد شعبوں کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ W.I.N.G.Sپراجیکٹ میں ڈیرہ غازی خان ضلع کو بھی شامل کیا جا ئے پنجاب کے دیگر 9اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ہمارا ضلع پنجاب کا سب سے پسماندہ ضلع ہے اسے نظر انداز کر نا ضلع کے ساتھ زیادتی ہے اس موقع پر سٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران جاوید اسحاق مستوئی نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی اور چھوٹے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں ملایہ صرف الفاظ کا گورکھ دھندہ ہے سیاحت کے لئے دو ارب رکھے گئے مگر ڈیرہ غازی خان کے فورٹ منرو کا کوئی ذکر نہیں ہے پچھلی حکومت نے اس علاقہ پر خصوصی توجہ دی تھی وزیر اعلیٰ پنجاب اس علاقہ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں تاکہ ہمارے جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقامات کو فروغ ملے اور یہاں ترقی کے ساتھ سیاحت سے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں صدر گھنٹہ گھر بازار شیخ محمد علی، سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج نے کہا کہ بجٹ اعلانات میں ٹیکسوں کی کمی کی جا رہی ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ سب صرف اعلانات تک محدود ہے عملًا سب الٹ ہو رہا ہے بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد حنیف، ساجد بلوچ،محمد شکیل حنیف و دیگر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے اور اس عالمی بحران کے وقت خصوصی اقدامات کر کے معیشت کو سہارا دے چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری جنرل ملک محمد مجاہد نے صوبائی حکومت کے ٹیکسوں میں ریلیف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جائیں۔

بزنس کنٹرول

مزید :

ملتان صفحہ آخر -