بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنیکی کوشش کی گئی، دوست مزاری
راجن پور، مٹھن کوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرداردوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔حکومت نے معیشت سمیت تمام شعبوں میں مثالی اقدامات کیے ہیں۔ یہ بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں گزارنے والے عوام کے بنیادی مسائل کے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
حل میں معاون ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ان مشکل حالات میں بہتر، عوام دوست اور ٹیکس فری بجٹ پیش کیا ہے، جبکہ کورونا جیسی مہلک وبا، جس کی وجہ سے آج پوری دنیا جن میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں ان کی معیشت تباہ کر دی ہے۔اس کے باوجود عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو لنگڑی اور کھوکھلی معیشت ورثہ میں ملی تھی۔لیکن حکومت نے عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اس مختصر عرصہ میں جو تاریخ ساز اقدام کیے ہیں ان کی بدولت آج مثبت اور عوامی بجٹ پیش کیا ہے۔ بجٹ میں ہر شعبہ میں غریب آدمی کے لیے ایک اچھا ریلیف دیا گیا ہے اور موجودہ بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگراموں پر عمل درآمد سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔تعلیم، صحت، زراعت، پینے کے صاف پانی اوردیگر شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔وفاقی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب امید کی جا سکتی ہے کہ موجودہ بجٹ ملکی معیشت کو ہر صورت سنبھالا دینے میں معاون ثابت ہوگا اور معاملات تیزی سے درستگی کی طرف بڑھیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی تمام تر پالیسیاں ملک و قوم کے مفاد میں ہیں۔ غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عوام دوست پالیسیاں ترتیب دی جا رہی ہیں اور عوام کے حقوق کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تاریخ ساز اقدامات کیے جا رہے ہیں۔معیشت کے حوالے سے حکومت اب درست سمت کی طرف چل پڑی ہے اور اب انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔
دوست مزاری