بجٹ: حکومت عوام کامعیار زندگی بہترکرے گی، جاوید اختر انصاری

بجٹ: حکومت عوام کامعیار زندگی بہترکرے گی، جاوید اختر انصاری

  

ملتان ( نیوز رپورٹر  ) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بہترین متوازی بجٹ پیش کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں،صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کی عین مطابق ہے اور اس میں تمام (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

شعبوں کی ترقی کے لئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کے لیے اربوں روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں اور ان کی بدولت ہم اپنی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بنیادی سہولیات فراہم کریں گے جن کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اس بہترین بجٹ پر شور شرابہ کرنے کی ضرورت نہیں،انہیں چاہیے کہ وہ حکومت کی ترجیحات کی حمایت کریں اور عوامی خدمت کو ملحوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے سابقہ حکمرانوں نے عوامی خدمت کو یکسر نظر انداز کئے رکھا جس کی بدولت ہمارے مسائل بڑھتے ہی چلے گئے، اب حکومت پنجاب عوامی ترجیحات کے تعین کے بعد ترقی و خوشحالی کی راہ پر چل پڑی ہے،ہم نے بجٹ میں تعلیم وصحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں کئی مسائل و مشکلات کا سامنا ہے مگر ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، ہم عوام کو ان کا حق دلا کر رہیں گے،وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنی نیک نیتی اور محنت کی بدولت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوں گے۔

جاوید اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -