ڈیرہ: پل ڈاٹ کی کشادگی، خوبصورتی کیلئے 20کروڑ مختص، ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

        ڈیرہ: پل ڈاٹ کی کشادگی، خوبصورتی کیلئے 20کروڑ مختص، ترقیاتی منصوبوں پر ...

  

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر بجٹ میں ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں. پل ڈاٹ کی کشادگی اور خوبصورتی کیلئے بجٹ میں 20کروڑ روپے سے زائد فنڈز مختص کر دیئے گئے. سخی سرور روڈ پر موجود ٹورسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بحالی کیلئے ایک کروڑ بیس (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

لاکھ روپے، کوہ سلیمان میں سیاحت کے فروغ کیلئے پارک ویز کی تعمیر کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے اور فورٹ منرو میں ریزارٹ کی اپ گریڈیشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تین کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں. مشیر وزیر اعلی و چیئرمین پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے جاری پانچ منصوبوں کی تکمیل کیلئے اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

مزید :

ملتان صفحہ آخر -