ریلوے یونین اتحاد کاملتان ڈویژن میں احتجاج، کل اہم پریس کانفرنس

  ریلوے یونین اتحاد کاملتان ڈویژن میں احتجاج، کل اہم پریس کانفرنس

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے یونین اتحاد کے راھنماؤں کی اپیل پر پورے ملتان ڈویثزن میں ریلوے ملازمین نے احتجاج کا آغاز کرتے ھوے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں اور حکومتِ وقت(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

کو ان کے وعدے یاد کرائے اور کہا کہ عمران خان کو اس امید پر ووٹ دیا کے یہ حکومت میں آکر ملازمین اور ملک کی حالت کو بہتری کی جانب لے جائیں کے لیکن اس حکومت تو پہلے مہنگاء اتنی کر دی کہ مزدور کا جینا محال اور چکا ھے ادویات کی قیمتوں میں تین سو فیصد اضافہ اور ضرویات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی دو سو فیصد اضافہ کریا ھے اور اس بجٹ میں ملازمین اور ان کے بچوں سے روٹی کا نوالہ چھین لیا گیا ھے جو کسی صورت برداشت نہیں کیونکہ ارکان اسمبلی اور سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہ بجٹ کا انتظار کے بغیر صدارتی آرڈینینس کے ذریعے بڑھا دی جاتی ہے طفیل خان بادوزء- سید سلیم چشتی-محمد ایوب مغل-رانا محمد شریف- ظفر اقبال جوئیہ -عابد بلوچ- چوھدری محمد اجمل دیگر اس بندر بانٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کل پریس کانفرنس میں کریں گے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -