(ن) لیگ کی آدھی قیادت بھاشن دیتے کورونا کا شکار ہو گئی،شہباز گِل

  (ن) لیگ کی آدھی قیادت بھاشن دیتے کورونا کا شکار ہو گئی،شہباز گِل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں کی مثال دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت ایسی ہے۔معاون خصوصی(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
برائے سیاسی روابط شہباز گل نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ والوں کی آدھی قیادت کورونا وائرس کا شکار ہوئی بیٹھی ہے، جتنے اچھے بھاشن دے رہے ہیں اتنی احتیاط خود بھی کر لیتے۔شہباز گل نے کہا کہ جتنی نصیحتیں قوم اورحکومت کو کر رہے ہیں، ان میں سے آدھی پر خود بھی عمل کرلیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال میں قوم کو ساتھ لے کر چلے ہیں۔اپوزیشن کا کام صرف حکومتی کام میں روڑے اٹکانا رہ گیا ہے۔ کورونا ہو یا معیشت،صورتحال میں بہتری دیکھ کر ان کے رنگ پیلے پڑ جاتے ہیں۔
شہباز گِل