صادق آباد:ریلوے ملازمین کا بجٹ اورمہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی
صادق آباد(نامہ نگار)صادق آباد ریلوے ملازمین نے بجٹ اور مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھار کھے تھے، جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقررین چیئرمین سگنل سرکل تحصیل ارشد کھوکھر،مزمل حسین،محمد اقبال،امتیاز علی جانوری،رئیس عظیم،محمد خان،(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
محمد جمیل،عبدالمالک،محمد پہلوان،غلام محمد اور عبدالواحد نے کہاکہ اس کالے اور آئی ایم ایف کے بجٹ کو پریم یونین مکمل طور پر مسترد کر تی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جلد از جلد ملازمین کے لئے مہنگائی کے پیش نظر مراعات اور خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے اس کے ریلوے ملازمین کو فی الفور مستقل بنیادوں پر ملازمتیں فراہم کی جائیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ملک بھر کے ریلوے ملازمین حافظ سلمان بٹ اور خیر محمدکی سربراہی میں ملک گیر تحریک کا اعلان کریں گے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے دورمیں 15ہزار روپے تنخواہ لینے والے مزدورکے لیے گزر بسر انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ کرتی انہیں مراعات دیتی، لیکن حکومت نے ملازمین کا استحصال کیا ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں مزدوروں کو حقوق دیے جائیں اور انکی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔