واسا ملتان:13منصوبوں کیلئے84کروڑ10لاکھ روپے مختص

واسا ملتان:13منصوبوں کیلئے84کروڑ10لاکھ روپے مختص

  

ملتان(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب نے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں واسا ملتان کے فراہمی و نکاسی آب کے 13 منصوبوں کے لیے 84 کروڑ 10 لاکھ 47 ہزار روپے کے فنڈز مختص کر دئیے منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے گزشتہ روز ہیڈ آفس شمس آباد میں شہریوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سمیت ملتان کے تمام منتخب نمائندوں کی طرف سے ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کو قرار دیئے جانے کے بعد مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سیوریج اور واٹر سپلائی منصوبوں کے لیے خطیر فنڈز مختص کر دئیے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ملتان کے شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات مل جائے گی انہوں نے اس دوران مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملتان کے ایسے شہری علاقے جو کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ان کے لیے 2 سکیمیں منظور کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں جبکہ دیگر 11 ترقیاتی سکیموں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے فیز ٹو منصوبے کے لیے 35 کروڑ روپے، یونین کونسل نمبر 54 کی سیوریج سکیم کے لیے 3 کروڑ روپے، جی، ای بلاک شاہ رکن عالم کالونی، شریف پورہ، بیوہ کالونی، شاہین آباد، انصار کالونی، حافظ جمال دربار کے علاقوں میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے لیے 2 کروڑ روپے، یونین 54،55،56 کی سیوریج سکیموں کے لیے 2 کروڑ 38 لاکھ 70 ہزار روپے، شہر بھر میں بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کی تبدیلی کے منصوبے کے لیے 8 کروڑ روپے، یونین کونسل نمبر 20 میں سیوریج، واٹر سپلائی سسٹم کے امپروومنٹ کے لیے 1 کروڑ 68 لاکھ 43 ہزار، یونین کونسل نمبر 127 قاسم بیلہ کے علاقے میں واٹر سپلائی سکیم کی مد میں 2 کروڑ روپے، یونین کونسل نمبر 53 علمدی سورہ کی واٹر سپلائی سکیم کے لیے 2 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار روپے، سدرن پنجاب منصوبے کے تحت 10 سیوریج سکیموں کی مد میں 4 کروڑ روپے، ڈسپوزل اسٹیشنوں کی امپروومنٹ کے فیز ٹو منصوبے کے لیے 2 کروڑ 40 لاکھ 84 ہزار روپے جبکہ چونگی نمبر 9 ڈسپوزل اسٹیشن کی اپ گریڈیشن سکیم کی مد میں 15 کروڑ روپے کے فنڈز بجٹ میں مختص کر دئیے گئے ہیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو نے بجٹ میں فراہمی و نکاسی آب کے خطیر فنڈز مختص کیے جانے کے امر کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبے ماسٹر پلان کی سفارشات کے عین مطابق تیار کیے گئے ہیں اور ماسٹر پلان کے مطابق ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

واسا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -