ضلع ملتان:محکمہ آثار قدیمہ کے4منصوبوں کیلئے1کروڑ19لاکھ مختص

  ضلع ملتان:محکمہ آثار قدیمہ کے4منصوبوں کیلئے1کروڑ19لاکھ مختص

  

ملتان(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت نے اپنے سالانہ بجٹ میں ضلع ملتان میں محکمہ آثار قدیمہ کے 4 منصوبوں کے لئے 1 کروڑ 19 لاکھ 40 ہزار روپے مختص کئے ہیں۔ جس کے تحت درگاہ حضرت بہائالدین زکریا ملتان کی بحالی کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے، درگاہ حضرت (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

سلطان احمد قتال جلال پور کی بحالی کے لئے ایک لاکھ روپے، درگاہ حضرت شاہ حسین سدوزئی کی بحالی کے لئے 66 لاکھ 90 ہزار روپے اور درگاہ حضرت سخی سلطان علی اکبر سورج میانی کی بحالی کے لئے 50 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

آثارقدیمہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -