وفاق کی طرح پنجاب بجٹ بھی انتہائی مایوس کن، حافظ عبدالکریم

  وفاق کی طرح پنجاب بجٹ بھی انتہائی مایوس کن، حافظ عبدالکریم

  

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے بھی ہوئی پنجاب حکومت نے بھی وفاق کی طرح مایوس کن بجٹ پیش کیا یہ بجٹ پی ٹی آئی کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو پی ٹی آئی کے منشور کے بھی بر عکس ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نا ظلم ہے وفاقی بجٹ میں چھوٹے کاروبار کو نظر اندا ز کر دیا گیا ہے کرونا (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

کے تناظر میں شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جا نی چاہئے تھی چھوٹے تاجروں کے لئے آسان قرضہ سکیم کا اجراء بھی نہیں کیا گیا ناقص حکومتی پالیسیوں نے 51ارب ڈالر کی معیشت جام کردی ناکام حکومت کرونا کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے فی کس آمد ن کم ہو گئی ایف بی آر میں اصلاحات لانے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا بجٹ میں غریب عوام کے لئے کچھ نہیں بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے بجٹ میں عام آدمی کو تکلیف اور امیر طبقے کو ریلیف دیا گیا بجٹ میں اگلی صفوں پر لڑنے والے طبی عملے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا نا چاہئے تھے۔

حافظ عبدلکریم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -