ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر کافورٹ منرو کادورہ، واٹر سپلائی سکیمیں فوری طورپر چلانے کی ہدایت

  ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر کافورٹ منرو کادورہ، واٹر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فورٹ منرو کا تفصیلی دورہ (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
کرتے ہوئے واٹر سپلائی اسکیم فورٹ منرو کا معائنہ کیاڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے واٹر سپلائی اسکیم کی مشنیری واٹر ٹینک پائپ لائنز اور دیگر چیزوں کو چیک کیا۔ ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو سختی سے دیتے ہوئے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی اسکیم کو ہنگامی بنیادوں پر فوری طور چالو کرتے ہوئے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور پائپ لائنوں کو مرمت کرنے کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قبائلی علاقے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔چند دنوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔سیاحوں کو کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی پانی کی سہولیات کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینرنگ راجہ منان ایس ڈی او میر شفقت اسد اللہ خان لغاری اور دیگر افسران موجود تھے۔
ہدایت